نیویارک+صنعاء (نمائندہ خصوصی+ نیوز ایجنسیاں) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم قوتوں نے شدید لڑائی کے بعد جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے سے دوبارہ باغیوں کو نکال باہر کیاہے اور اب اڈے کامکمل کنٹرول حکومت نواز فورسز کے ہاتھ میں ہے۔ فوجی اڈے کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے بہ یک وقت فضائی اور زمینی آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں حوثی باغی اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا بھاگ کھڑی ہوئی۔ مارچ سے لیکر اب تک یمن سے ایک لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔
یمن: حکومتی فورسز نے العند فوجی اڈہ باغیوں سے دوبارہ آزاد کرالیا
Aug 05, 2015