کشمیری نوجوانوں کی حزب المجاہدین میں شمولیت کی خبروں میں صداقت نہیں: بھارتی کمانڈر

Aug 05, 2015

سری نگر/ نئی دہلی (اے این این) بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سوبرتا سہا نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کی حزب المجاہدین میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے، میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، بھارتی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، خطے میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات مجاہدین کی دراندازی سے جڑے ہیں۔ انہوں نے کہا صورتحال اس قدر غیر مستحکم نہیں ہے جتنا کہ میڈیا کی طرف سے تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں