’’پانی بھرنے کیلئے میلوں سفر، بھٹوں پر مزدوری‘‘ افغان بیواؤں کی زندگی کٹھن ہو گئی

کابل نیوز (ایجنسیاں) جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں مردوں کی بڑی تعداد مارے جانے سے بیوہ ہونیوالی خواتین کی زندگی کٹھن ہو گئی اور انہیں بیشمار مسائل کا سامنا ہے۔ سینکڑوں خواتین میلوں سفر کر کے پانی بھر کر لاتی ہیں اور بھٹہ پر مزدوری کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ معاشی حالت بہتر نہ ہونے سے یہ سکول نہیں جا سکتے اور والدین کا ہاتھ بٹانے پر مجبور ہیں۔ ادھر حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ان کی مدد کر سکے۔ چند این جی اوز منصوبے شروع کرتی ہیں جو قسمت سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...