عمران دوغلے ثابت ہو چکے ، جمہوریت کیخلاف بدترین سازش کی : پرویز رشید

اسلام آباد+ وقائع نگار خصوصی(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ دوغلی پالیسی کی بات کرنیوالوں نے جمہوریت کیخلاف بدترین سازش کی۔ عمران خان ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہوچکے ہیں۔ عمران خان رات کے اندھیروں میں جمہوریت پر حملے کی سازش کرتے رہے۔ ڈی چوک سے ڈی سیٹ تک کہانی رونگٹے کھڑے کردینے والی ہے۔ خان صاحب سمجھ جائیں کہ کسی کی عزت اچھال کر عزت نہیں ملتی۔ وقائع نگار خصوصی کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علما اسلام (ف)کو منانے کی کوششیں کریگی تاکہ وہ قرارداد واپس لے لیں۔ تحریک انصاف کو دربدر کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں۔ ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کے ارکان سٹرکوں پر دربدر ہوں، ایسا کرنا شا ئد عمران خان کا ایجنڈا ہوسکتا ہے ۔طویل مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کی قرارداد کو جمعرات کی صبح تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پر لے درجے کے ناشکر ے اور شکی شخص ہیں، خان صاحب اور ہمنوا جان بوجھ کر بدکلامی کررہے ہیں، خان صاحب ارکان کو ڈی سیٹ کراکے نئے احتجاج کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں، انکا اپنا رویہ تحریک انصاف کی تذلیل کا باعث بن رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...