آن لائن شناختی کارڈ کا اجرا

مکرمی! وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا درخواست دہندگان کو آن لائن شناختی کارڈ کے اجرا پر کام شروع کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا یہ اقدام انتہائی خوش آئند ہے۔ اس سہولت سے سب سے زیادہ تر عمر رسیدہ اور بیمار افراد مستفید ہوں گے۔ آن لائن شناختی کارڈ کا نظام رائج ہونے سے وہ لوگ بھی استفادہ کر سکیں گے جن کے کوائف پہلے سے نادرا کے پاس موجود ہیں‘ اس کے علاوہ وہ لوگ جو شناختی کارڈ کی معیاد کے اختتام پر اس کی تجدید کروانا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی یہ نظام معاون ثابت ہو گا۔ حکومت اور نادرا احکام کو چاہئے کو وہ بزرگ اور بیمار لوگوں کے لئے اپنی موبائل سروس کو بھی متحرک کریں تاکہ ان کو مراکز پر جانے کی بجائے اپنے علاقہ میں ہی دوبارہ شناختی کارڈ بن کر بہ آسانی مل سکیں۔(وقاص ظفر گورنمنٹ ایم اے او کالج شعبہ ابلاغات)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...