مکرمی! ملکی معےشت تنزلی کی جانب جا رہی ہے اور برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔اور یہ کہ عالمی معےشی ادارے اپنی طاقت کے بل پر پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہےں پاکستان کی معاشی پسماندگی کی وجوہات میں توانائی کی کمی ،جہالت اور قومی وسائل کا استعما ل نہ کرنا شامل ہےں۔ موجودہ حکومت سب سے زےادہ کوشش توانائی کے بحران کو حل کرنے پر دے رہی ہے کےونکہ توانائی کاوافر موجود ہونامعاشی ترقی کی رفتارکو تےز کردے گا جس سے بتدرےج دوسرے مسائل حل ہوں گے تعلےمی ترقی اور قومی وسائل کا بھرپور استعمال حکومت کی ترجےحات میں سرفہرست ہےں ۔(رابعہ، لاہور)