مکرمی! بھارتی جارحیت اس وقت اپنے عروج پر ہے اورکنٹرول لائن پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ افواج پاکستان ان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ حالیہ کشیدگی پر ہمارے حکمرانو نے جوانڈیا سے تجارت کے خواہاں ہیںنے چپ سادھ لی ہے۔ ویسے تو آبروئے صحافت ڈاکٹر مجیدنظامی مرحوم ہمارے دلوں پر ہمیشہ راج کرتے ہیں پرموجودہ وقت میںان کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔ مرحوم ایک جرات مند اور سچے محب وطن پاکستانی تھے وہ وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے۔ دعاہے کہ اللہ پاک ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین (ملک مظہراعوان نقشبندی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نشریات، پاکستان مشائخ وعلما کونسل، کوٹلی پلاٹ، نارووال)