الطاف حسین ملکی اداروں کیخلاف زبان کو لگام دیں‘ ثروت اعجاز قادری

لاہور (سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی بھارت اور نیٹو کو دعوت دینا ملک دشمنی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک اور اداروں کے خلاف زبان کو لگام دیں۔ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے وطن عزیز کو افغانستان، عراق و دیگر ممالک کے حالات سے جوڑنا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الطاف حسین کی پاک فوج کی ہرزہ سرائی بھارت اورنیٹو کو دعوت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...