کپتان ایک بار پھر نئے نعرے لگا کر ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں: جے یو آئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی طرف سے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کپتان خان جوڈیشنل کمشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کی ہلچل سے بوکھلا گئے ہیں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے رہنمائوں مولانا فضل علی حقانی، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا محمد امجد خان، مولانا حافظ حسین احمد اور محمد اسلم غوری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ جے یو آئی کسی ایک فرد کیلئے قوم کے سامنے آئین کی حقیقت کو نہیں چھپانا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ کپتان ایک بار پھر نئے نعرے لگا کر قومی ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے اقتدار کیلئے کبھی کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

ای پیپر دی نیشن