لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ گھرکی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تمام فیصلے حکمت و دانش سے عاری ہیں۔ سال بھر ہیلی کاپٹر جھولنے والوں نے سیلاب سے بچائو کی تدابیر نہ کیں اورنتیجے میں سیلاب سے تباہ کاری سب کے سامنے ہے۔ یہی صورتحال شہروں میں ہے جہاں میٹرو اور اورنج لائن کے خواب دیکھے جارہے ہیں لیکن چند منٹوں کی بارش وزیراعلیٰ کے اپنے شہر کو ڈبو دیتی ہے۔