رویت ہلال کمیٹی کی تنظیم نو کی آڑ میں مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے ہٹانا قبول نہیں، اہلسنت جماعتیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) حقوق اہلسنت محاذ میں شامل اہلسنت کی 20 تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جامعہ زیر صدارت علامہ پیر سید شاہد حسین گردیزی ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردارمحمد یوسف کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی آڑ میں مفتی محمد منیب الرحمن کو رویت حلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی آڑ میں مفتی محمد منیب الرحمن کو رویت حلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا ایجنڈا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...