سیالکوٹ، نارووال میں سیلاب سے جاں بحق، 6افراد کے لواحقین میں 5لاکھ فی کس تقسیم کیا گیا

Aug 05, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر) سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں میں 27جولائی اور 2 اگست کونالہ ڈیک اورایک میں آنے والے سیلابی ریلے کے دوران چھتیں گرنے اورپانی میں بہہ کرجاں بحق ہونے والے 6افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم ادا کردی گئی ہیں۔ بارشوں کے باعث ایک مکان گر گیا مکان کی مالکہ کو 30ہزارروپے ادا کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں