ملتان (پ ر)میٹرک 2016 کے سالانہ امتحانات میں KIPS ایجوکیشن سسٹم نے اپنی 24 سالہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ KIPS کے 15 طلباءو طالبات نے فیڈرل، پنجاب اور پشاور بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ KIPS ملتان کیمپس سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مریم خان نے 1081 نمبرز حاصل کئے۔ KIPS فیصل آباد کیمپس سے شہرام تبسم نے 1080 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ آفاق محمود نے 1079 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حذیفہ انس اور چوہدری حمد عباس نے 1077 نمبرز حاصل کرکے اور طیبہ افضل نے 1073 نمبرز حاصل کرکے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کپس لاہور 59-E جوہر ٹاﺅن کیمپس کے طالبعلم رانا عمر فرمان 1087 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن جبکہ KIPS واپڈا ٹاﺅن کیمپس سے حسنین مشتاق نے 1085 حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ KIPS پشاور کیمپس سے علیشاءگلالئی امجد نے 1042 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔KIPS اوکاڑہ کیمپس سے صفی اللہ طارق نے 1067 نمبرز حاصل کرکے ساہیوال بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ KIPS ڈی جی خان کیمپس سے حسنات الرحمن نے 1086 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور KIPS گوجرانوالہ کیمپس سے راﺅ عبید الرحمن نے 1078 نمبرز حاصل کرکے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔فیڈرل بورڈ میں KIPS واہ کینٹ کیمپس کی طالبہ ایمن گل نے 1031 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اورراولپنڈی کے طالبعلم حذیفہ علی نے 1026 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ KIPS لاہور، مغلپورہ کیمپس کی ہونہار طالبہ اریشہ احسان نے 1030 نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر KIPS مینجمنٹ نے اپنے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ پاکستان میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
میٹرک بورڈ امتحانات2016 ۔ کپس کے طلباءنے ایک بار پھر میدان مار لےا
Aug 05, 2016