میلسی(خبر نگار )پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈنیشن کمیٹی کے ممبر و سابق ممبر قومی اسمبلی محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے میڈیا نمائندوں کو بلاول بھٹو سے ملاقات میں ہونیوالی تفصیلی گفتگو سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گی ،بھارتی حکو مت نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں مگر حکومت کا دبے لفظوں میں مذمت کرنا شرمناک ہے حکومت کا کسانوں اور عام طبقہ پر مختلف بہانوں سے ٹیکسز لگا کر زندگی اجیرن بنانے پرپپیلز پارٹی جلد ہی احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی ،عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ بھوکے شیر سب کچھ کھا رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کی کوآرڈنینشن کمیٹی نے تنظیم سازی کے حوالے سے اپنی شفارشات سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا ہے۔