بھارتی وزیر داخلہ کی آمد کے خلاف جماعتہ الدعوۃ کا احتجاج جاری‘ آج بھی مظاہرے ہونگے

Aug 05, 2016

اسلام آباد (صباح نیوز) جماعتہ الدعوۃ کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ترنول ، جی الیون ، ایف ایٹ سمیت دیگر مراکز میں بھی احتجاج کیا گیا۔ تمام مساجد میں علماء کرام مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی اور کشمیریوں کی جاری جدوجہد کو خطابات جمعہ کا موضوع بنائیں گے ، بعد نماز جمعہ جامع مسجد آئی ایٹ مرکز کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے مختلف مراکز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کی جانب سے بھارتی راج ناتھ کی موجودگی میں کشمیر کے متعلق دو ٹوک موقف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ، چوہدری نثار نے آزادی کشمیر کے حوالہ سے قوم کی ترجمانی ہے۔ اسلام آباد میں موجود تمام ممالک کے سفیروں کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ بھارت اس وقت جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ غذائی قلت کا شکار کشمیری مسلمانوں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں