مریدکے‘ 2بچے اغوائ‘ حافظ آباد‘5بازیاب:لاہور‘ شبہ میں خاتون پر تشدد

لاہور+مریدکے+ حافظ آباد(سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں شہریوں نے بھکاری خاتون کو اغوا کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ مریدکے میں 2 عورتوں نے2بچوں کو اغوا کرلیا۔ ایک عورت فرار ہوگئی جبکہ دوسری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ حافظ آباد میں بچوں کو اغوا کرکے لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرکے 5 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ فضل پورہ میں خاتون بھیک مانگ رہی تھی اسی دوران اس نے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور باہر آنے والی بچی سے اشاروں سے بات کرنے لگی اہل محلہ نے بچی کو اغواء کرنے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیاجس سے خاتون کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا۔ اطلاع ملتے ہی فوری پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے بہت سوال کئے لیکن وہ خاموش رہی۔ادھر مریدکے میں 2بردہ فروش عورتوں نے 2بچے اغوا کرلئے ایک عورت فرار ہوگئی جبکہ دوسری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے7گھنٹے تک جی ٹی روڈ بلاک رکھی۔ جس کے باعث کئی گاڑیاں اور ایمبولینس پھنس گئیں۔شہری پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مریدکے میں 4 دنوں کے دوران 6بچے اغواہونے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ ستراہ سے نامہ نگار کے مطابق ایک طالبعلم لاپتہ ہوگیا۔ ادھر حافظ آباد کے علاقے قلعہ رام کور کے رہائشی پانچ بچے حسنین، رافع، احمد رضا، مدثر اور فہد بھٹی نہر کنارے کھیل رہے تھے کہملزم علی رضانے اُنہیں سوئمنگ پول پر نہانے کے بہانے اغواء کیا اور اُنہیں ہیڈ ساگر کی طرف لیجا رہا تھا کہ پولیس چوکی مرادیاں کی موبائل گاڑی دیکھ کر بچوں نے شور مچا دیا جس پر پولیس نے اُنہیں روکا تو بچوں نے اُنہیں بتایا کہ ملزم علی رضا اُنہیں اغواء کرکے لیجا رہا ہے۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے پانچوں بچوں کو بازیاب کروالیا ۔ادھر میرپور خاص میں ایک لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شجاع آباد میں بچوں کے اغوا کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر لاہور کے تھانہ لوئر مال کے سامنے بازیاب ہونے والے مغوی لڑکے کے حامیوں کے احتجاج کے دوران گاڑی کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم فاروق عرف گوگا گجر کو تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے نصیرالحسن نامی اغواء کار کو مغوی بچے کے ہمراہ لاری اڈا سے گرفت میں لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لاری اڈا میں قائم اوپن رسیپشن سینٹر کی ٹیم نے اغواء کار کی نشاندہی کے بعد منی سینما سے عدنان نامی بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...