لاہور (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف آج(جمعہ) الیکشن کمشن میں ریفرنسز دائر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کی جائیداد کے حوالے سے معلومات حاصل کرلی ہیں۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی آج جمعہ کے روز عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف قومی اسمبلی میںریفرنس داخل کریں گے۔یہ ریفرنس اثاثے غلط بتانے اور آف شور کمپنیز چھپانے سے متعلق ہے۔ ریفرنس میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے متعلق بھی سوال اٹھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے بھی کرپشن کے دو مقدمات نیب کے پاس ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس کی دھمکی انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم نواز شریف احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں بلیک میلنگ اور گھٹیا حربوں کی ہر کوشش ناکام ہو گی، ن لیگ کی بوکھلاہٹ ثابت کرتی ہے وزیراعظم احتساب سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن آج عمران اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمشن میں ریفرنس دائر کریگی
Aug 05, 2016