فیصل آباد : پتنگ اڑاتے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

Aug 05, 2016

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) 8سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کی تاروں میں ڈور پھنسنے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ عبداﷲ پور گلی نمبر8کے رہائشی خضر حیات کا 8سالہ بیٹا عرفان تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ اسلم گنج تیزاب ملز روڈ پر اپنے ننھیال گیا ہوا تھا جہاں وہ گزشتہ شام چھت پر چڑھ کر پتنگ اڑا رہا تھا کہ دھاتی ڈور بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاروں میں الجھ گئی جس کے نتیجہ میں کرنٹ کا زبردست جھٹکا لگنے سے معصوم عرفان بے ہوش ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروا یا گیا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا ‘ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی جسے سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں