بھلوال (نامہ نگار) سرگودھا میں پسند کی شادی نہ ہونے پر سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک میں نوجوان جوڑے نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق دونوں کی نعشیں ڈی بلاک میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رابعہ اور حمد علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن گھر والوں کے رضامند نہ ہونے پر دونوں نے زہر کھا لیا۔ تھانہ ساجد شہید پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو منتقل کر دی ہیں اور جس گاڑی میں نعشیں برآمد ہوئیں اس کی فرانزک جانچ پڑتال کیلئے اسے تھانہ ساجد شہید منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حمد علی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
سرگودھا: پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
Aug 05, 2016