کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت اختیارات دئیے گئے تھے جس کے تحت اندرون سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کئے۔ آپریشنز 5 ستمبر 2013ء سے لیکر اب تک کئے ہیں جن کے نتیجے میں قتل کی وارداتوں میں 44 فیصد کمی آئی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں پولیس کی معاونت کرتے رہے ہیں ان کارروائیوں کے نتیجے میں اندرون سندھ امن کے قیام میں بہتری آئی جبکہ ان کارروائیوں سے جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی 53 فیصد تک کمی آئی ہے۔ اغواء برائے تاوان کی شرح میں بھی 77 فیصد تک کمی آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے پولیس کی معاونت آرٹیکل 147کے تحت دئیے گئے اختیارات کے مطابق کی۔ پولیس آپریشنز میں رینجرز کی معاونت سے اندرون سندھ قیام امن میں مدد ملی۔