گڑھ مہاراجہ: تیز رفتار کار دکان میں جا گھسی، 4 افراد جاں بحق

گڑھ مہاراجہ / جھنگ (نامہ نگاران) تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ہوکر دکان میں گھس گئی چار افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ اڈا محمود کوٹ پر جھنگ سے گڑھ آنے والی تیزرفتار کار بے قابو ہو کر سڑک پر موٹر سائیکل سوار کو کچلتی ہوئی موٹر سائیکل مکینک مستری اللہ دتہ کی دکان میں گھس گئی جس کے باعث ایک ہیلپر مستری انصر اور فیاض موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ غضنفر اورنامعلوم راہ گیر مقامی ہسپتال میں جا کر دم توڑگئے کار میں سوار تمام افراد گاڑی سے زخمی حالت میں فرارہونے کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...