والدین کے تنازع میں بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں : سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے میاں بیوی میں علیحدگی کے بعد والد کواپنی تین سالہ بیٹی کیساتھ علیحدگی میں ملاقات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے والدہ کی اپیل خارج کردی ہے اور واضح کیاہے کہ والد کوبچی سے علیحدگی میں ملاقات کرنے کاحق حاصل ہے، وہ اپنے بچوں کودادا،دادی سے بھی ملاسکتاہے والدین کے تنازعہ میں بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حناحرم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائراپیل کی سماعت کی ، یادرہے کہ میاں بیوں کے مابین علیحدگی کے بعد فیملی کورٹ نے بچے والدہ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے والد خرم کو احاطہ عدالت میں والدہ کی موجودگی میں بچوں سے ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی ، تاہم کچھ عرصہ بعد والد نے عدالت میں درخواست دائرکرتے ہوئے استدعاکی تھی کہ ان کواپنی بچی کے ساتھ علیحدگی میں ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، تاہم عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیاجس نے اس کے حق میں فیصلہ دیا،توبچوں کی والدہ حنانے سپریم کورٹ میں فیصلہ کوچیلنج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...