مناواں: نوجوان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ڈاکو اور 35 مقدمات میں مطلوب تھا: پولیس

لاہور (سٹاف رپورٹر) مناواں کے علاقہ میں 28سالہ نوجوان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلا ک ہونے والا ڈاکو تھا اور پولیس کو ڈکیتی کے 35مقدمات میںمطلوب تھا معلوم ہو اہے کہ مناواں کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سنیٹر کی دیوار کے قریب 28سالہ شخص کی نعش کی موجودگی پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عثمان کے نام سے شناخت ہو ئی ہے اور اس کے سر میں 3گولیاں لگی ہیں مقتول گلبرگ کا رہائشی اور ڈاکیت ہے ہمیں شبہ ہے کہ اسکو اسکے ساتھیوں نے قتل کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...