برلن(این این آئی)ترک وزارت خارجہ نے کہاہے کہ وزیر خارجہ مولو چاوش اوگلو کے جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم کی پاکستان میں سرگرمیوں پر پابندی سے متعلق حالیہ دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے یہ طے کرنا باقی ہے کہ گولن تحریک کے سکولوں کا انتظام کس طرح سے اور کس ترک ادارے کے حوالے کیا جائے۔