کراچی (آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے آتے ہی کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے کراچی میں خصوصی اختیارات میں 90دن کی توسیع منطور کی اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، چور ی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لئے فیصلہ کر نے میں خو د مختار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور رینجرز کے کراچی میں اقدامات نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں۔ رینجرز کو خصوصی اختیارات دے دیئے ہیں معاملے پر پوائنٹ سکورننگ نہیں کرنے دیں گے۔