مکرمی! ہم معصوم زیر تعلیم تین بہنیں بہت اذیت ناک زندگی کے دن گزار رہی ہیں۔ عرصہ 18 سال سے محکمہ ہائی وے میں ملازمت سرانجام دینے والے ہمارے والد 4 سال سے ماہانہ تنخواہ سے محروم ہیں۔ ہم سکول فیس، یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور کرایہ بس ادا کرنے سے قاصر ہیں اور جاری تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ ہزاروں ملازمین کے مستقل و بحالی کے احکامات مورخہ 24-5-17, 15-2-17, 17-1-17, 31-8-16, 24-2-16, 25-2-16, 3-3-10,18-1-10 اور لاہور ہائی کورٹ 9-6-17 کے تحت صادر فرمائے گئے۔ہماری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے گذارش ہے کہ ہماری دادرسی فرما کر ہمارے والد کی تنخواہ دلوائی جائے تاکہ ہم معصوم بہنیں ضرورت زندگی پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔ صدف منیر، طوبہ منیر، مبشرہ منیر(طالبات) پبلک سکول بوسن روڈ ملتان