انڈےن سپنرایشون نے رچرڈ ہیڈلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Aug 05, 2017

کولمبو(سپورٹس ڈےسک ) بھارتی آل راو¿نڈر روی چندرہ ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ایشون نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔بھارتی اسپن آل راو¿نڈر نے 51 ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 سے زائد وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے سابق آل راو¿نڈر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 54 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ایشون نے اب تک 51 میچز میں 2004 رنز بننے کے ساتھ ساتھ 279 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

مزیدخبریں