اسلام آباد(آئی این پی) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن "رسجا"یونیفکیشن کمیٹی نے رسجا ممبران کی فہرست کو مرتب کرتے ہوئے اسے جاری کر دیا ہے ۔ جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن میں دھڑے بندی کے خاتمے کیلئے رسجا کے دونوں گروپس نے پانچ رکنی رسجا یونیفیکیشن کمیٹی جن میں عبد المحی شاہ ، شہریار خان ، فہیم انور خان ، افضل جاوید اور عامر بشیر شامل ہیں کو رسجا ممبرز زکی حتمی لسٹ مرتب کرنے اور مستقبل کا لائن آف ایکشن مرتب کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا جنہوں نے رسجا ممبران کی ابتدائی فہرست کو مرتب کرتے ہوئے جاری کر دیا ہے اور انہیں تین کیٹگریز کونسل ممبران ، اعزازی ممبران اور ایسو سی ایٹ ممبران پر تقسیم کیا ہے اور کسی رکن کے معاملے پر اعتراض کیلئے 17اگست تک کا وقت دیا ہے۔
جس کے بعد کسی معاملے پر کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائیگا ۔ یونیفکیشن کمیٹی کے مطابق رسجا ممبران کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائیگا ۔