لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلی سٹرابری نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا جس میں نیوی، واپڈا اور آرمی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز پہلا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں نیوی نے 7 کے مقابلے 22 پوائنٹس سے کامیابی پانے نام کی۔ دوسرا میچ واپڈا اور پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا ٹیم نے 12 کے مقابلے 34 پوائنٹس سے حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ تیسرے میچ میں آرمی نے پی اے ایف کو 20 کے مقابلے 30 پوائنٹس سے مات دی۔ نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ میں گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے نائب صدر محمد رمضان گھمن اور محمد ارشد گھمن چیف انجینئر پاکستان واپڈا مہمان خصوصی تھے۔
نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ نیوی، واپڈا اور آرمی کی کامےابی
Aug 05, 2017