پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلےہ فرےال سے علےحدگی

لندن (سپورٹس ڈےسک )پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک عرصے سے جاری کشیدہ تعلقات کے بعد اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی اختیار کرلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فریال اور میں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریال اس رشتے کو چھوڑ کرآگے بڑھ چکی تھیں اور ہمیشہ مجھے اس بات کا احساس دلاتی رہتی تھیں کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور وہ کوئی نہیں بلکہ باکسر انتھونی جوشوا ہیں۔عامر نے کہا کہ میں نے فریال کیلئے اپنے اہلخانہ اور گھر والوں کو چھوڑا۔ میں دکھی نہیں ہوں لیکن اس نے ایک اور باکسر کیلئے مجھ سے طلاق لی۔دوسری جانب فریال مخدوم نے ٹوئٹر پر عامر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے اپنے اہلخانہ کو میرے لیے نہیں چھوڑا بلکہ اس لیے چھوڑا کیوں کہ انہوں نے آپ کو لوٹا۔ غلط باتیں پھیلانا بند کریں۔‘فریال نے کہا کہ وہ گھر اور اپنے بچوں کے بلز ادا کرتی رہی ہیں اور پہلے ہی اکیلی ماں کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن