راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس لائن نمبر1راولپنڈی میں ےوم شہدائے پولےس کی تقرےب منعقد ہوئی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہداءکو سلامی دی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر ،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی،ایس ایس پی آپریشنز عرفان طارق ،ایس پی ہیڈکوارٹر امیر عبداللہ خان نیازی، ڈویژنل ایس پیز ، زیب النساءاعوان ،لبنیٰ رےحان ایم پی اے ، صدر راولپنڈی بار ،شہداءکی فیملیز ،انجمن تاجران کے نمائندے اور کثیر تعدادنے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی ، زیب النساء،لبنیٰ حمیدایم پی اے اور شہداءکی فیملیز نے یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہداءکی عظیم قربانیوں کو قبول فرمائے،شہداءکا خون ہم پر فرض ہے ،شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا سی پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس شہداءکی فیملیز کے ساتھ ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے کہا کہ اس تقریب میں شمولیت کرکے تمام غم بھول گیا ہوں میری خواہش تھی کہ میں شہداءکی فیملی سے ملوں کبھی کسی نے سوچا کہ ایک سپاہی جو سٹرک پر کھڑے ہوکر سینے پر گولی کھا رہا ہوتا ہے اس کی شان ہے جو شخص اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اس کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے یہ وہ جذبہ ہے جو شہید کے اہل خانہ کو تقویت دیتا ہے دہشت گردی کے مقدمات میں عدالتوں میں دھمکیاں ملنے کے باوجود پولیس کے جوان ہی پیش ہوتے ہیں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کا دن شہداءپولیس پاکستان کے طور پر منایا جارہا ہے پولیس کےلئے اس سے بڑا اور کوئی دن نہ ہے یہ وہ تقریب ہے جو جوانوں نے ملک و قوم محکمہ کے وقار کےلئے قربانیاں دیں دہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے قومیں زندہ رہتی ہیں آزاد رہتی ہیں اور انہیں جینے کا حق ملتا ہے شہداءکے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں شہداءکی فیملوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اگر کسی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاجھجک ہمارے پاس آسکتا ہے شہداءکی فیملےز کےلئے دیا جانے والا پیکز ٹھیک تو ہے مگر شہید کا نعیم العبدل نہیں ہوسکتا دہشت گردی کے حالات میں بھی پولیس کا جوان سینہ تان کا کھڑا رہتا ہے شہداءپر ہمیں فخر ہے ہر سال اس دن کو اسی طرح منایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شہداءکی فیملیز کےلئے پرتکلف کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
پولےس شہداءکے والدین اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،آر پی او
Aug 05, 2017