نواز شریف نے سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کا روٹ تبدیل کیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور کے سفر کے لئے اپنا روٹ تبدیل کیا۔ ”نوائے وقت“ کو معتبر ذرائعنے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم پنجاب ہا¶س سے مارگلہ روڈ پر آئیں گے جہاں سے فیصل مسجد پہنچیں گے اور فیصل مسجد سے وہ زیروپوائنٹ آئیں گے جہاں سے وہ کشمیر روڈ کے ذریعہ موٹر وے پر پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے نواز شریف کے قافلے کی روانگی کے وقت کم سے کم ایک ہزار گاڑیاں ان کے ساتھ ہوں گی۔ موٹر وے پر ان کے قافلے میں مزیدگاڑیاں شامل ہوتی رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...