عمران اور ممتاز بھٹو سندھ میںسیاسی میدان سجانے والے ہیں ، انور گجر

Aug 05, 2017

کراچی (اسٹاف رپو رٹر)سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات )محمد انور گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو زرداری ٹولے سے نجات دلانے کے لیے عمران خان اور سردار ممتاز علی بھٹو جلد سندھ میں سیاسی میدان سجانے والے ہیں کیونکہ پی پی کی سندھ حکومت عوام کے لیے عوام بن گئی ہے اور زرداری ٹولے سے نجات کے لیے کسی مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف اور سندھ نیشنل فرنٹ جلد متحد ہو کر سندھ سے زرداریوں کی بادشاہت کو ختم کرکے سندھ کے مظلوم کو چھٹکارا دلانے کے لیے اہم حکمت عملی تیا رکر رہے ہیں ۔ اس کے لیے پارٹی کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کی سینٹرل کمیٹی کا اہم ہنگامی اجلاس اتوار 6 اگست دن 11 بجے حیدر آباد میں طلب کر لیا ہے ، جس میں سندھ کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے اپنی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ اور جدوجہد کا اعلان کریں گے کیونکہ سندھ حکومت مزید اقتدار میں رہی توعوام کی بچی کچی ہڈیا ں بھی یہ لوگ چبا جائیں گے ۔ جس کے لیے سندھ کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کی جلد خوش خبری دیں گے ۔
انور گجر

مزیدخبریں