کراچی (اے این این) پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور صوبائی وزیر منظور وسان کی پیش گوئی کا سلسلہ جاری ہے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا نیا وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرکے جلد الیکشن کرائے، نیب کا فیصلہ آنے سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کے روشن امکانات ہیں۔ انکل الطاف اور پرویز مشرف کا سیاسی مستقبل روشن نہیں ہے، جھاڑو سے ملک میں ایک اور بڑی صفائی ہونے والی ہے۔ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے تین ماہ کے دوران بہت اہم فیصلے ہوں گے، احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے۔ پرویز مشرف کا حالیہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ آمریت کو جمہوریت پر حاوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔