پی اے سی میں 4 حکومتی نشستیں خالی سپیکر کو خط‘ فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نئی وفاقی کا بینہ میں شمولیت کے بعد پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں 4حکومتی ارکان کی نشستیں خالی ہو چکی ہیں، ارشد لغاری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی اور جنید انوار چوہدری قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کے بھی چیئرمین تھے۔حافظ عبدالکریم اور اویس لغاری کو وزارت کا قلمدان دینے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین کی بھی نشست خالی ہو گئی ہے۔ پی اے سی کے نئے ممبران اور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ پی اے سی سیکرٹریٹ اس بارے قومی اسمبلی اسپیکر کو بھی خط لکھ دیا ہے تا کہ جلد از جلد کمیٹی ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن