کلاسیکی موسیقی کی بقا دراصل ہر طرح کی موسیقی کی حیات ہے

اسلام آباد(کلچرل رپورٹر)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام منعقد کردہ تین روزہ قومی موسیقی میلہ کے پہلے روز پاکستان کے معروف کلاسیکل گلوکار وں نے خیال ٹھمری اور دادرا انتہائی فنی مہارت سے گا کر موسیقی کے شائقین کو محضوظ کیا۔ جن گلوکاروں نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں استاد بدرازمان ، استاد اعجاز توکل ، استاد محمد اختر خان اور واحدکلاسیکی گلوکارہ نینا سید شامل ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ نے کہا کہ کلاسیکی موسیقی کی بقا دراصل ہر طرح کی موسیقی کی حیات ہے۔ حکومتی ادارے کلاسیکی گلوکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور اس فن کی ترویح کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے ان گلوکاروں کو چاہیے کے وہ نوجوان گلوکاروں کو اس طرف راغب کرنے اور ان کو گلاسکی موسیقی کی تربیت دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...