اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018ءتک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائیگی۔ چودھری نثار کا متبادل بہت مشکل تھا، شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی خارجہ پالیسی، سکیورٹی پالیسی اور معاشی پالیسی پر عمل کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر کابینہ بنائی، تین خواتین کو بھی کابینہ میں شامل کیا ہے۔ خواجہ آصف فعال وزیر خارجہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ نواز شریف موٹروے کے ذریعے لاہور جائیں گے۔ دانیال عزیز دو بار وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، میرا خیال ہے انہیں وفاقی وزیر بنانا چاہئے، پہلے والی کابینہ چھوٹی تھی اب بڑی ہے۔