شریف فیملی کیخلاف کرپشن ریفرنس‘ نیب نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ حاصل کرلیا

Aug 05, 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی سمیت کیپٹن صفدر اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنس کی تیاری کیلئے سپریم کورٹ سے تصدیق شدہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ نیب نے سپریم کورٹ کو فیصلے کی رو ح کے مطابق ریکارڈ فرا ہم کر نے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ آفس نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی اور دیگر دستاویزات کا ریکارڈ فراہم کردیا ہے تا ہم ان کو جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ کے ساتھ فرا ہم کیا جا نے والا والیم ٹین فرا ہم نہیں کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم ٹین کی ضرورت پڑی تو اس کیلئے نیب کورٹ یا سپریم کورٹ سے باقائدہ رجوع کیا جائیگا، نیب نے سپریم کورٹ میں تصدیق شدہ ریکارڈ کیلئے باضابطہ درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں