وزرائ، سیکرٹریوں کے اکٹھے بیرونی دوروں پر پابندی‘وزیراعظم نے وزارتوں کو ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روزمرہ امور کے بارے میں وزارتوں کو بعض ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق وفاقی وزراءکو وزارت کے متعلق امور اور فرائض منصبی کے سلسلے میں بیرونی دورہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارتیں وزیراعظم آفس کو صرف دورے کی تاریخ سے آگاہ کریں گی۔ وفاقی وزراءکے پاس وزراءمملکت اور منسلک ڈویژن‘ محکموں کے افسروں کو اجازت دینے کے مکمل اختیار ہوں گے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری بیک وقت دورہ نہ کریں۔ ایسا صرف اشد ضرورت کے تحت ہی کیا جائے۔ وزیراعظم کو آگاہ کرنا ضروری ہو گا۔ وزیراعظم نے مزید حکم دیا کہ تمام وزراءدلجمعی سے کام کریں اور جاری منصوبوں کو اعلیٰ معیار اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن