نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے: ذرائع الیکشن کمشن

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق،صرف پارٹی سربراہ ہی کسی امیدوار کو الیکشن لڑنے کیلئے اپنی جماعت کا ٹکٹ جاری کر سکتا ہے جبکہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی سربراہی کرنے کے اختیار سے بھی محروم ہو چکے ہیں اگر ان کی جانب سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جا ری کیا جا تا ہے تو اسے غیر قانو نی تصور کیا جائے گا جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے پارٹی عہدہ نہ چھوڑنے پر امیدوار کو شیر کا انتخابی نشان نہ ملنے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...