جماعة الدعوة نے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا: ترجمان

Aug 05, 2017

کراچی (بی بی سی اردو) جماعة الدعوة نے ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تنظیم کے سربراہ حافظ سعید ان دنوں نظربند ہیں۔ جماعة الدعوة کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایک سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے مشاورت جاری ہیں حتمی اعلان جلد کردیا جائیگا۔ اس تنظیم میں حافظ سعید کا کیا کردار ہوگا اور ممکن طور پر کن جماعتوں سے اتحاد کیا جائیگا، ان سوالات کے جوابات نہیں دئیے گئے۔ انہیں کشمیر میں سرگرم جہادی تنظیم لشکر طیبہ کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008ءمیں انڈین شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد جماعة الدعوة پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

مزیدخبریں