خارجہ، دفاع اور داخلہ سمیت سات اہم وزارتیں گوجرانوالہ ریجن 3 ضلع فیصل آباد کے حصہ میں آئیں

گوجرانوالہ/ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی + آن لائن) وفاقی کا بینہ میں گوجرانوالہ ریجن کے نامور سیاستدان تین اہم وزارتوں سمیت مجموعی طور پر سات وزارتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا وفاقی کابینہ میں تین اہم وزارتیں دفاع، داخلہ اور خارجہ گوجرانوالہ ریجن کے حصے میں آئیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا تعلق نارووال سے، وزیر دفاع خرم دستگیر کا تعلق گوجرانوالہ اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد سے سائرہ افضل تارڑ صحت، ڈسکہ سے زاہد حامد قانون اور نارووال سے دانیال عزیز امور کشمیر گوجرانوالہ سے عثمان ابراہیم وزیر مملکت قانون و پارلیمانی امور ہونگے۔ پاکستان کے تیسرے بڑے ضلع فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے تین ممبران کو نئی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ حاجی اکرم انصاری کو پہلی مرتبہ وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کا تعلق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ چودھری عابد شیر علی وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و توانائی کے انچارج ہوگئے جن کا درجہ ایک وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...