مظفرآباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے دوممبران اسمبلی عبدالماجد خان اور دیوان غلام محی الدین نے قانون سازاسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف قرارداد جمع کروادی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پانامہ فیصلہ کے بعد متنازعہ بیانات دے کر عدلیہ کی توہین کی ہے جبکہ الحاق پاکستان کے خلاف بیان دے کر انہوں نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی ہے وہ اپنے عہدے کے اہل نہیں رہے لہذا فوری طورپر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیں۔دوسری جانب صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر سینئر وکلاءپر مشتمل ٹیم وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے کیس تیار کررہی ہے تاہم پیپلزپارٹی نے صرف احتجاجی مظاہروں تک سلسلہ محدود رکھا ہے۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے متنازعہ بیان کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی
Aug 05, 2017