ٹوبہ ٹیک سنگھ/ جڑانوالہ/ پسرور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری کے وفاقی وزیر مملکت برائے مواصلات بننے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارکنوں اور شہریوں نے جشن منایا، شہباز چوک، الہلال چوک اور صدر بازار سمیت شہر بھر میں ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں اور شہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں، سابق ناظم یونین کونسل چوہدری محمد افضل گجر، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا عبدالقیوم خاں، حاجی رزاق احمد ضیائ، رانا محمد خاں، انجمن تاجراں کے رہنماﺅں میاں مزمل صدیق، امجد عظیم، کونسلر محمد عمر فاروق باجوہ، مرزا شاہد جاوید جیدی، میاں شاہد ندیم نمبردار، میاں محسن ادریس، چوہدری حنیف انجم شاہد اسلم گریوال، محمد یاسین چوہدری نے شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ انجمن شہریاں کے صدر میاں محمد احسان الحق برکی، ڈسٹرکٹ پرےس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز، نائب صدر رانا عمران احمد خاں اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عمران منظور نے محمد جنید انوار چوہدری کو وزیر مملکت بننے پر مبارکباد دی ہے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان کے وزیر قانون بننے پر پسرور، چونڈہ اور بارڈر ایریا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پسرور میں صدر مسلم لیگ ن ماسٹر شوکت علی، سابق ناظم سٹی علامہ عقیل احمد ظہیر، قائد حزب اختلاف میونسپل کمیٹی پسرور ملک احمد علی، کونسلرز میاں محمد خالد، باﺅ اشرف کھوکھر، طاہر سجاد کھوکھر، محمد فاروق کھوکھر، صدر شعبہ تاریخ گورنمنٹ ڈگری کالج پسرور پروفیسر شہزاد بٹ، سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز پسرور محمد امین بٹ، سابق صدر بار چودھری نوازش بسرا، سماجی رہنماﺅں ملک محمد ساجد، ملک حسن، اسد نواز خان، چودھری افتخار کھوکھر نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔ چونڈہ میں چیئرمین بلدیہ احسن باجوہ اور ان کے کونسلرز نے مٹھائی تقسیم کی اور وفاقی وزیر زاہد حامد اور ان کے صاحبزادے علی زاہد خان کو فون کر کے مبارک دی۔ حلقہ این اے 76سے منتخب ممبر قو می اسمبلی محمد طلال چوہدری کو وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بننے پر جڑانوالہ کی تاجر تنظیموں، لیگی رہنماﺅں، کونسلرز و چیئرمین اور معززین علاقہ نے مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لیگی قیادت اور کارکنوںکا شکریہ ادا کیا۔ لیگی ورکرز نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر آفتاب اکبر چوہدری، محمد ارشد چوہدری چیئرمین مارکیٹ کمیٹی، لیگی رہنما ملک شاہد اعوان، یوتھ کونسلر فہیم ارشد چوہدری، ملک عرفان خلیل، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد اشرف مونگا، صدر انجمن تاجران مسعود ساجد چوہدری، چیئرمین میونسپل کمیٹی برائے مصطفی بابرکھرل، وائس چیئرمین شیخ حبیب الرحمان، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ملک شاہد چنا کونسلر، چیئرمین یونین کونسل شیر افضل کلیار، اظہر بلوچ آف جھوک متھیل خان، تاجر میاں افتخار، چیئرمین یونین کونسل رانا سعید نمبردار، بلال چوہدری، ملک منیر احمد اعوان، نعمان خان، سعید انور بھولا، ملک شبیر حسین، ملک افتخار پپو، جاوید گجر، عاطف خان، مصطفی گجر، شکور گجر، عبدالقیوم گجر، حاجی عطا محمد، رانا مظفر پھلروان، امتیاز احمد پپو، عاشق جٹ، شکیل بھٹی، ملک ذیشان شانی، مصطفی جٹ، سجاد فریدی جٹ، رانا آفتاب، حافظ منیب اشرف، شیخ عدنان شہزاد، کامران بھٹی، حاجی انعام اللہ، رانا عثمان، چوہدری طاہر ناصر، رانا عمران شہزاد، مرزا وقا ر سمیت سینکڑو ں لیگی ورکرز اور مسلم لیگ ن تاجر ونگ، یو تھ ونگ، لیڈیز ونگ، کلچرل ونگ کے عہدیداران نے، 127گ ب، سینما چو ک میں مٹھائیا ں تقسیم کیں۔