یہودی آباد کاری کے لیے ہم سے زیادہ کام کسی نے نہیں کیا: اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہیہودی آباد کاری کے لیے ہم سے زیادہ کام کسی نے نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطینی علاقے ویسٹ بینک میں بیتار اِلیت کے قریب ایک نئی یہودی بستی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کیا سابقہ تمام حکومتوں کے مقابلے میں یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کو سب سے زیادہ فروغ دیا ہے۔بینجمن نیتو یاہو نے کہاکہ آج تک کسی اور حکومت نے سر زمین اسرائیل میں یہودیوں کی آباد کاری کے لیے ا±تنا کچھ نہیں کیا جتنا اس حکومت نے کیا جس کا میں سربراہ ہوں۔ یہودی اسرائیل کی سرزمین پر اپنا دینی حق سمجھتے ہیں۔نیتن یاہو کی دائیں بازو کی اتحادی حکومت میں یہودی آباد کاری کی حمایت کرنے والوں کی اکثریت پر مشتمل ہے۔ اسرائیل فسلطینی علاقوں پر 1967ءسے قبضہ کیا ہوا ہے اور بین الاقوامی برادری اس قبضے کو نہیں مانتی۔مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں آباد قریب 30 لاکھ فلسطینیوں کے ساتھ چھ لاکھ سے زائد اسرائیلی ان مقبوضہ علاقوں میں قائم کی گئی یہودی بستیوں میں آباد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن