این اے 120 میں پری پول دھاندلی کا آغاز، 30 ہزار ووٹ بڑھا دیئے گئے: یاسمین راشد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود اور حلقہ این اے 120 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف گندی مہم کے محرک شریف برادران ہیں، تحقیق کے لئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی ہمارے سیاسی مخالفین کی ہے وہ کیسے غیر جانبدار تحقےقات کر سکتی ہے، این اے 120 میں پری پول دھاندلی کا آغاز ہوگیا 2013ءکے الیکشن کے بعد اب تک تیس ہزار ووٹ بڑھا دیئے گئے۔ ہماری درخواست کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے ہمیں نئی ووٹر لسٹ فراہم نہیں کی جا رہی۔ ہماری فتح اور اپنی شکست کے خوف سے مریم نواز کا میڈیا سیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شرےف کے لاہور آنے پر جلوس کی شکل مےں راوی اور داتا دربار سے گزار جائے گا جو حلقہ اےن اے 120کے علاقے ہےں نواز شرےف کا ےہ اقدام الےکشن کمےشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مےاں اسلم اقبال، عندلےب عباس، مسرت جمشےد چےمہ، انےس علی ہاشمی اور تبسم وہرہ کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاﺅن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ کم حکومتی عرصہ کے لئے وفاقی حکومت کی اتنی بڑی تعداد میں سنتالیس وزارتیں مسلم لیگ (ن) کے اندر گروپنگ اور ٹوٹ پھوٹ کا شاخسانہ ہے اور عنقریب ٹوٹ پھوٹ کا عمل نظر آئے گا۔ عدالتی فیصلہ سے سب کو حکومتی کارکردگی نظر آگئی ہے خواجہ آصف کا سفارتی گفتگو سے دور دور تک کا تعلق نہیں ہے۔ خرم دستگیر کا دفاع سے تعلق نہیں ہے چوہدری نثار کی خواہش تھی کہ وزیر خارجہ بنایا جائے مگر انہیں نظر انداز کیا گیا۔ دانیال عزےز نے بہت نوکری کی مگر انہیں بھی نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ساری وزارتیں مریم نوازکے میڈیا سیل میں شامل لوگوں کو دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی پر توقع تھی کی فیصلہ من و عن تسلیم کیا جائے گا کیونکہ شریف برادران کی طرف سے کہا جا رہا تھا فیصلہ تسلیم کریں گے مگرافسوس کہ فیصلہ کے بعد جو زبان استعمال کی گئی وہ درست نہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار کی طرف سے سپریم کورٹ پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا ہاﺅس ججوں کے خلاف کہانیاں سنا رہا ہے۔ این اے 120 میں شہباز شریف بھاگ چکے ہیں وہ عوام کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...