کراچی(اسپورٹس رپورٹر) عربین سی کنٹری کلب میں19 ویں جوبلی سندھ اوپن گالف کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا۔ ملک بھر سے 95 پروفیشنل گالفرز کے درمیان پہلی پوزیشن کی جنگ کے پہلے روز5 گالفرز نے مشترکہ طورپر3 اوورز بار69 اسکور کے مشترکہ طور پر اول پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کے محمد آصف‘ گجرات کے صفدر‘ اسلام آباد کے محمد نذر‘ جی وائی ایم کے مطلوب احمد اور جی وائی ایم کے شفیق مسیح نے 69 اسکور کےس اتھ بالترتیب اول تا پانچویں پوزیشن پرجگہ بنالی۔ پانچ ہی گالفرز 70 اوورزپار2 کے ساتھ مشترکہ طور پر6 سے 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اس طرح9 گالفرز نے 71 اسکور کے ساتھ11 سے 19 ویں پوزیشن حاصل کی۔ سندھ اوپن کے سابق چیمپئن کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ71 کے ساتھ اسی گروپ میں شامل ہیں۔ کنٹری کلب کے لش گرین کورس پر54 ہولز پر مشتمل چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی سخت مقابلے کی توقع ہے۔
جوبلی سندھ اوپن گالف کا آغاز لاہور کے محمدآصف کی برتری
Aug 05, 2017