لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پانامہ کیس ، عمران خان پر الزامات سے شاہد خان آفریدی نالاں نظر آ رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات سے ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ”پاکستان میں سیاست صرف ایک دوسرے کی عزت اچھالنا ہے؟ ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا ہمیں آنےوالی نسلوں کا سوچنا ہے۔ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے ۔ ہمارا پاکستان اس سٹیج پر ہے کہ ہم اسے آگے لے کر جائیں، یہ سارے سیاستدان ملک کر ملک کیلئے کچھ نہیں کر سکتے؟ پانامہ کے بعد گلالئی کا ایشو ہو گیا کہ ہم اسی طرح لڑتے رہیں گے ؟ ملک کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے، لوگ ترقی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس لئے حکومت سے درخواست ہے کہ تعلیم اور روزگار پر خصوصی توجہ دی جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ملک کو آگے لے جانے کی ضرورت اور نوجوان نسل کو سوچنے کی ضرورت ہے۔
کیونکہ کوئی بھی جان بوجھ کر مجرم نہیں بنتا مگر بیروزگاری مجبور کر دیتی ہے۔