cلاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے رکن خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کلب کرکٹ کو مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔ کلب کرکٹ مضبوط ہونے سے کھیل کا معیار بلند ہو گا۔ سلیکشن کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ جونئیر کرکٹرز کی تربیت کےلیے جامع پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔ کوچنگ سٹاف کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائیگا۔نوجوان کرکٹرز کی تربیت کے لیے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گورننگ بورڈ میں رہتے ہوئے صرف اپنے ریجن ہی نہیں ملک بھر کی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرونگا۔لاہور سے ہمیشہ بہترین کھلاڑی سامنے آئے ہیں کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ اچھے کھلاڑی تیار کریں۔
کلب کرکٹ کو مضبوط بنانا ترجیحات میں شامل ہے: خواجہ ندیم احمد
Aug 05, 2017