جماعت اسلامی اصلاح معاشرہ اورکرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ممتازسہتوایڈووکیٹ

Aug 05, 2018

کراچی(خصوصی رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ2018کے انتخابات میں نیب زدہ اشتہاری ملزم اورغیرملکی شہری امیدوار کا کامیاب ہونے کی خبریں الیکشن کمیشن اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،اسکولز وکچراکنڈی میں بیلٹ پیپرز ملنے کے بعدسازش کے تحت آرٹی ایس سسٹم کو جام کرنے کے انکشافات نے شفاف انتخابات کے دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے،25 کروڑخرچ کرنے کے باوجود آرٹی ایس سسٹم سے مطلوبہ نتائج کا نہ ملنا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے،جس کی تحقیقات کرکے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔جب تک الیکشن کمیشن غیرجانبدار اوراداروں کی مداخلت ختم نہیں ہوتی اس وقت تک ہربار انتخابات متنازع ہی ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک میںنفاذ شریعت ، اصلاح معاشرہ اورکرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں